لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح ان کی پولیس بھی لاڈلی ہے، عاصمہ رانی کیس پرشرم کے بجائے تعریفیں کی جارہی ہیں، عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے عمران خان کی کے پی کے پولیس کی تعریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردان کی بچی کے قتل کا کیس حل اور ملزم گرفتارہوگیا ہے، تشدد کے ثبوت، کپڑے فرانزک لیب کو بھجوائے گئے تھے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ملزم کو پکڑا گیا۔
رانا ثنااللہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آُپ کی پولیس کیس پر اثراندازہونے کی کوشش کرتی ہے، عمران کوتھوڑی شرم ہے تو پنجاب کی لیب کا شکریہ اداکرناچاہئے۔
انکا کہنا تھا کہ عاصمہ رانی کیس پرشرم کےبجائےتعریفیں کی جارہی ہیں، پولیس کی ناکامی کے باعث عاصمہ رانی کا قاتل بیرون ملک فرار ہوا اورکے پی پولیس کویہ بھی نہیں معلوم کے ملزم بیرون ملک کہاں فرارہوا۔
صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ پنجاب کی پولیس کااسٹینڈرد لیول ہے، عمران خان کووزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرنا چاہئے، 2008 سےاب تک کوئی پولیس اہلکاربغیر این ٹی ایس بھرتی نہیں ہوا پنجاب میں تمام پولیس اہلکاروں کو میرٹ پر تعینات کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا فارنزک لیب ٹیسٹ کرنےکی ضرورت نہیں، عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کرلیں ساری صورتحال سامنے آجائیگی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، سینیٹ الیکشن پرپارٹی لیڈرشپ کام کررہی ہے ، شام تک امیداروں کی فہرست سامنے آجائےگی،نئےچہرے بھی ہونگے، ماڈل ٹاؤن میں جمع ہونے والے آج پھر ایک دوسرے کےخلاف ہوگئے۔