ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان میں ایک منصوبے کے افتتاحکے موقع پر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب آپ لوٹی ہوئی دولت لے آئیں، ورنہ ہم لائیں گے.
انھوں نے عمران خان پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر دروغ گوئی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ساڑھے چار سال دھرنے دے کر انھوں نے لاک آؤٹ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کے پی کے میں نہ اسپتال بنایا، نہ اسکول بنائے، میٹرو پر تنقید کرتے تھے اور اب خود میٹرو بنا رہے ہیں، اگر ہمیں موقع ملا تو ہم پشاور کی میٹرو بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے حلقے میں واقع سرکاری اسکول کھنڈر میں تبدیل
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دعوے کرتے تھے کہ کے پی سمیت پورے ملک کو بجلی دوں گا، مگر وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکے۔ انھوں نے صرف دھرنے دیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے، بجلی کے مزید منصوبوں پر دن رات تیزی سے کام ہورہاہے، تمام منصوبے کرپشن فری ہیں.
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔