جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ نےمشاہد حسین سید کا استعفیٰ منظورکرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مشاہد حسین سید کا استعفیٰ منظور کرلیا، انہوں نے 5 فروری کو اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مشاہد حسین سید کا استعفیٰ منظور کرلیا، چیئرمین سینیٹ نے استعفیٰ منظورکرنے سے پہلے مشاہد حسین سے فون پرتصدیق کی۔

مشاہد حسین سید نے رضا ربانی کو بتایا کہ ق لیگ سے استعفیٰ دینے پرسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا، مشاہد حسین سید سے بات کے بعد چیئرمین سینیٹ نے استعفے پردستخط کردیے۔


مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی


خیال رہے کہ 4 فروری کو مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو خیر باد کہتے ہوئے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

یاد رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کرمسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی جماعت سے منسلک تھے۔

مسلم لیگ ق نے گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی پرسینیٹرمشاہدحسین سید کو ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے ہٹا دیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل انہیں مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں