جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دہشت گردی کے بعد ایک نئے پاکستان کا جنم ہوا ہے، وفاقی وزیردفاع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بعد پاکستان کا نیا جنم ہوا ہے اور سیاسی و عسکری قیادت کی رہنمائی میں قوم ایک نئے اور پُر امن و مستحکم پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام نے دہشت گردی کے خلاف عزم اور ہمت کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑے ہوئے ہیں اور پاک فوج کے جوانوں و افسران نے اپنی جانون کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردوں کی کمر توڑی ہے.

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 20 ہزار جوانوں اور 50 ہزار سویلین نے جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور آج کا پاکستان ایک خوشحال و مستحکم ملک ہے جس نے اس جنگ میں دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی.

خرم دستگیر نے کہا کہ افغان حکومت امریکا اور اتحادی افواج کے ساتھ مل کر بھی اب تک دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکے ہیں اور آج بھی وہاں سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ پاکستان میں قائم امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے مذموموم مقاصد کو پورا کرسکیں.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سےروایتی تعلقات نئی جہت میں داخل ہو چکے ملک میں لڑکھڑاتی ہوئی جمہوریت اب مضبوط ہو رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشون کے باعث پاکستان کی کمزور معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں