اشتہار

ہمیں امداد نہیں برابری کی سطح پرعزت اور وقارچاہیے‘ احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہزاروں جانوں کی قربانی سے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل حقارت نہیں محبت سے جیتے جاسکتے ہیں، امریکی حکام کودورہ اسلام آباد پربتا دیا تھا ہم با وقارقوم ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہزاروں جانوں کی قربانی سے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ہمیں امداد نہیں برابری کی سطح پرعزت اوروقارچاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ سے مضبوط پارٹنرشپ چاہتے ہیں جبکہ موجودہ دورمیں امریکہ سے کوئی بھاری امداد نہیں آرہی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکی صدرکے بیان کوحکومت اورپوری قوم نے سنجیدگی سے لیا اور ان کے بیان کا حکومت نے بھرپور انداز میں جواب بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکہ کو پاکستان کا تعاون درکارہوگا، پاکستان اورامریکہ مل کرافغانستان میں استحکام لاسکتے ہیں۔

احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کہا کہ اس منصوبے سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں اور روزگارکےمواقعوں میں اضافہ ہوا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سی پیک گیم چینجرکے طورپرخطےمیں سامنے آیا ہے، کاروباری افراد، ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سنجیدہ ہیں۔


پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیےجائیں گے‘ احسن اقبال


واضح رہے کہ امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں