جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے ’’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے ’’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ جنرل عبد الرحمٰن، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے دیا۔ ایئر چیف کو ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان کےمطابق ایئر چیف نے افواج میں دوستانہ تعلقات کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔ ایئر چیف کی چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ایئر چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاک فضائیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

دوسری جانب جنرل عبدالرحمٰن نے دفاعی تعلقات کے فروغ میں ایئر چیف کی خدمات کو سراہا۔ جنرل عبد الرحمٰن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے اسے دنیا کی دوسری فضائی افواج کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

بعد ازاں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے رائل سعودی ایئر آپریشنز سینٹر ریاض کا بھی دورہ کیا۔ ایئر چیف مارشل نے میجر جنرل محمد بن صالح العطیبی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فضائی افواج میں بے مثال باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایئر چیف نے رائل سعودی فضائیہ کو ملٹری اور ہوا بازی تربیت میں تعاون کی پیشکش کی۔

ایئر چیف نے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ نائب وزیر دفاع نے رائل سعودی فضائیہ سے پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں برادر ممالک میں دفاعی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں