منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی: فاروق ستار نےبہادرآباد میں شام 7بجےاجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج شام 7 بجے بہادرآباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داریاں اٹھائےاورفیصلہ نہ کرسکےایسانظام دنیامیں نہیں چلتا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کا منتخب سربراہ ہوں، پارٹی کا آئینی سربراہ ہوں ٹکٹ بھی میں ہی دوں گا۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارٹی ٹکٹ سے متعلق مجھ سے سوالات کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ زیادہ ذمہ داریاں ہوں تو اختیارات بھی زیادہ ہونے چاہئیں، اجلاس میں طے ہوگا آئندہ ایسے معاملات پبلک میں نہ جائیں، صورت حال کا فائدہ مخالفین اٹھاتےہیں اور پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو رابطہ کمیٹی میں ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا، آج واضح کروں گا سرکاری ملازمین رابطہ کمیٹی میں نہیں رہیں گے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ اکتوبرنومبرمیں جوہوا کسی کو ہوا تک نہ لگنے دی یہ میرا تدبرہے۔

اس سے قبل ترجمان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ نے بہادرآباد میں شام 7 بجے اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان شرکت کریں گے۔

ترجمان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سینیٹ کے لیے ناموں پرمشاورت کی جائےگی اور منظوری کے بعد سینیٹ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔


فارم علیحدہ علیحدہ جمع ہوئے، فیصلہ مل کر کریں گے، فاروق ستار


خیال رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن آفس کے باہرایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ کل بھی ایک تھی اور آئندہ بھی ایک ہی رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو بہادرآباد لے جانے کے لیے آئی تھی تاہم سوا گھنٹے کے انتظار کے بعد رابطہ کمیٹی کا وفد میڈیا سے بات کیے بغیر فاروق ستار کی رہائش گاہ سے لوٹ گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں