جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

قاتل کے ساتھ نہیں فاروق ستار کے ساتھ ہوں، سلمان مجاہد کی دوبارہ شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں قاتلوں اور مفادیوں کے ساتھ نہیں بلکہ فاروق ستار کے ساتھ ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ کارکنان باہر نکلیں اور مفاد پرستوں کے خلاف فاروق ستار کو مضبوط کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عامرخان سازشی اور ہزاروں مہاجر نوجوانوں کا قتل ہے، وہ جب تک سازش نہ کرلے اُسے نیند نہیں آتی، ان ہی چار پانچ لوگوں کی وجہ سے ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فاروق ستار کو کل تھپڑ مارا گیا، سلمان مجاہد بلوچ کا دعویٰ

سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ چار روز قبل کاشف عباسی کے شو میں فاروق ستار کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنا فیصلہ کسی صورت واپس نہ لیں کیونکہ یہ جھگڑا سینیٹ امیدوران کا نہیں بلکہ سربراہی کا ہے اور رابطہ کمیٹی اس کی حکمت عملی مرتب کرچکی ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے کارکنان سے فاروق ستار کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی اور ساتھ میں پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آگے بڑھیں اور سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد پی ایس پی میں شامل

واضح رہے کہ گزشتہ برس سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیو ایم پاکستان کو خیر باد کہتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی، انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے اپنی قیادت پر الزامات بھی عائد کیے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں