جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بوم بوم شاہد آفریدی کی کشادہ دلی، مخالف بھارتیوں کے دل موہ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

برن: دنیائے کرکٹ کے مقبول کھلاڑی شاہد آفریدی نےبھارتی شائقین کا دل رکھتے ہوئے سوئٹزر لینڈ میں جاری میچ کے دوران بھارتی پرچم کے ساتھ تصویریں بنا کر روایتی حریف کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سیاسی محاذ پر کشیدگی کے باوجود سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ کا میلہ جاری ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔

کراچی کنگز کا نیا نغمہ، شاہد آفریدی نے بھی آواز کا جادو جگایا

حالیہ میچ میں شاہد آفریدی کی ٹیم رائلز نے وریندر سہواگ کی ٹیم ڈائمنڈز کو ٹی ٹوئنٹی میں دو صفر سے شکست دی لیکن انہوں نے وہاں ایسا کارنامہ انجام دیا جس کے بعد بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کے گن گانے لگا۔

سوئٹزرلینڈ میں شاہد آفریدی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد شائقین کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف دیئے، اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھارت کے قومی پرچم کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بنوا کر تمام بھارتیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

شاہد آفریدی کی نقیب اللہ کے والد سے ملاقات

سوشل میڈیا پر وائیرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک بھارتی مداح شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اتنی زیادہ پرجوش ہوگئی تھی کہ پرچم کھولنا ہی بھول گئی جس پر شاہد آفریدی نے اس خاتون سے کہا کہ یہ جھنڈا سیدھا کرو جس کے بعد انہوں نے خاتون کے ساتھ تصویر بنوائی۔

شاہد آفریدی کے اس عمل نے پورے بھارت کو اپنا دیوانہ بنادیا جس کے بعد بھارتی میڈیا بھی شاہد آفریدی کے گن گانے لگا، سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صارفین نے آفریدی کے اس عمل کی کھل کر تعریف کی۔

دوسری جانب پاکستان سے بھی شاہد آفریدی کو بے حد سراہاجارہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں