ماسکو: دنیا کے بااثر اور عالمی معاملات میں کلیدی اختیار رکھنے والے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ اسمارٹ فون کا استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس میں منعقد ماہرین تعلیم کے ایک اجلاس کے موقع پر ولادی میر پیوٹن نے اپنے حوالے سے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس سمارٹ فون نہیں ہے اور انھیں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال کا بھی کوئی شوق نہیں۔
روسی صدر کا سخت سردی میں برفیلے پانی میں غوطہ، ویڈیو وائرل
کرچاتوف نیو کلئیر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ میخائل کوالچک نے سائنس دانوں اور ماہرین تعلیم سے خطاب کیا جس دوران انہوں نے اسمارٹ فون کی افادیت سے متعلق گفتگو کی۔
تقریر کے جواب میں ولادی میر پیوٹن نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کہہ رہے ہیں ہرکسی کے جیب میں سمارٹ فون ہے لیکن میرے پاس تو کوئی اسمارٹ فون نہیں‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا لیکن میرا عملہ انٹرنیٹ کے ذریعے معمول کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے، گہری مصروفیت کے باعث وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
روسی صدر پیوٹن دنیا کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں،جان مکین
گذشتہ سال روسی صدر مقامی اسکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے جہاں بچوں نے ان سے معصومانہ سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنے فارغ وقتوں میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں؟ جس کے جواب پیوٹن کا کہنا تھا کہ مصرفیات کے باعث سماجی روبطوں کی ویب سائٹس سے دور رہتے ہیں۔
انسانی حقوق کی ایک رپورٹ کے مطابق روس میں گذشتہ سال تقریباً 43 افرادکو آن لائن حکومت مخالف یا ریاست کے خلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔