ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

معروف ٹی وی اداکارقاضی واجد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف ٹی وی اداکار قاضی واجد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، انہوں نے درجنوں ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار قاضی واجد 87 سال کی عمر میں اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، سینئراداکار قاضی واجد نے کئی یادگار ڈراموں میں کام کیا۔

پاکستان کے مشہورومعروف اداکار قاضی واجد 26 مئی 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈارمہ آرٹسٹ ہوا۔

قاضی واجد اپنی زندگی کے 25 سال ریڈیو سے منسلک رہے جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

- Advertisement -

مرحوم قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

قاضی واجد کے یادگار ڈراموں میں تنہائیاں، دھوپ کنارے، آنگن ٹیڑھا، خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں، پل دو پل اور تعلیم بالغاں، تنہا تنہا، دوراہے، یہ کیسی محبت شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کے لیے بے پناہ خدمات پرقاضی احمد کو 14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔


انورمقصود کا قاضی واجد کےانتقال پرتعزیت کا اظہار


معروف ہدایت کارانورمقصود نےاداکار قاضی واجد کے انتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی واجد تمام کرداروں کے ساتھ پورا انصاف کرتے تھے وہ ایک بہت بڑے اداکار تھے۔


جاوید شیخ کا قاضی واجد کےانتقال پرتعزیت کا اظہار


پاکستان کے نامور اداکار جاوید شیخ نے اداکار قاضی واجد کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی خوبیاں انڈسٹری میں کسی کے پاس نہ تھیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ قاضی واجد سے جب بھی ملا ان کے چہرے پرمسکراہٹ دیکھی، وہ اپنی مثال آپ تھے، ان جیسا محبت کرنے والا اداکارنہیں دیکھا۔

معروف فلم اسٹار نے کہا کہ قاضی واجد کے چہرے پرہمیشہ مسکراہٹ دیکھتا تھا، وہ اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں