اشتہار

مغرب کی تقلید کرنے والے ذہنی غلام ہو جاتے ہیں، گورنر مکہ

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ اپنی تہذیب اور روایت کے بجائے مغرب کی تقلید کرنے والے ذہنی غلامی کا شکار ہوجاتے ہیں جن کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے طائف کے تجارتی مرکز کے دورے پر دکان پر کام کرنے والے دو سعودی نوجوانوں کو دیکھ کر کیا جو سعودیہ عرب قومی لباس کے بجائے مغربی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے.

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر مکہ کا کہنا تھا کہ اگرمغرب کی نقالی میں ہم اپنا قومی لباس ترک کردیں گے تو کل جب مشرق سے چین کا عروج ہوگا تو ہم کیا پہنیں گے؟

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کسی ملک کی تہذیب اور ثقافت کے امین ہوتے ہیں اگر یہ نوجوان اپنی روایات سے روح گردانی کرنے لگیں اور دیگر تہذیب اپنانے لگیں تو یہ ذہنی غلامی ہو گی.

گورنر مکہ مکرمہ نے کہا کہ دنیا کی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور ایسے میں ہمیں حالات پر نظر بھی رکھنا ہے اور اپنے تشخص کوبھی برقرار رکھنا ہے جو کہ زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں