اشتہار

پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی قیادت کون کون کرےگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کی تمام ٹیموں کے کپتان ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، چھ ٹیموں کی قیادت دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی کررہے ہیں، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری میں چھ ٹیموں کا امتحان ہوگا، کون سی ٹیم کا کپتان ٹائٹل اپنےنام کرے گا۔ پشاور زلمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی، زلمیز کی قیادت ویسٹ انڈیز کے ہر دلعزیز کھلاڑی ڈیرن سیمی کریں گے۔

کراچی کنگز کے کنگ عماد وسیم ہوں گے، عماد وسیم کا شماردنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، ان کی کپتانی میں ٹیم ٹائٹل کیلئے فیورٹ ہے۔

- Advertisement -

لاہور قلندرز کے قلندر نیوزی لینڈ کےبرینڈن میکلم ہیں۔ میکلم تیز کھیلتے ہیں اور کپتانی میں بھی ان کاانداز جارحانہ ہوتا ہے۔ دو مرتبہ منزل پر پہنچ کر ناکام ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو اس بار بھی سرفراز احمد لیڈ کریں گے۔

اسلام آباد نے لیجنڈ کھلاڑی مصباح الحق کو اس بار بھی کپتان برقرار رکھا ہے، مصباح الحق نے پہلے ایڈیشن میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنایا تھا۔

اس کے علاوہ ایونٹ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے آل راؤنڈر شعیب ملک پر بھروسہ کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سا کپتان اپنی ٹیم کو کہاں تک لے جاتا ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں