اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقے مری اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری، سیاحوں کی آمد کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔
تفصیلات کے مطابق روئی جیسے نرم و ملائم برف کے گالے ایسے برسے کہ سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، برف باری کے سبب ملکہ کوہسار مری کی رونقوں میں بیش بہا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
نیویارک میں 66 گھنٹے سے برفباری جاری، نظام زندگی منجمد
برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کر رہی ہیں، جس کے باعث مری جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام اور متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری کے مختلف علاقوں میں تقریباً ڈیڑھ سے دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار
دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جس کے باعث 4 اضلاع کا راولپنڈی اور اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقے(مظفر آباد اور نتھیا گلی) میں سیاحوں کی ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔