پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

یہ مائنس ون کے بعد اب مائنس ٹو کر رہے ہیں، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادر آباد والے کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، یہ مائنس ون کے بعد اب مائنس ٹو کررہے ہیں، شواہد موجود ہیں یہ پرویزمشرف فارمولا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادر آباد والوں(اراکین رابطہ کمیٹی) کو اس وقت اندازہ ہوگا جب پانی سر سے گزر جائے گا، 5 سے 11 فروری تک رابطہ کمیٹی کے اجلاس غیر قانونی تھے۔

پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری بہانہ تھا اصل میں مقصد سربراہ کو نکالنا تھا، کامران ٹیسوری کو مجھ سمیت 12 ممبر نے منتخب کیا، مسئلہ ٹکٹ کا نہیں بلکہ ٹکٹ دینے کے اختیار کا تھا۔

- Advertisement -

فاروق ستار کا بیرسٹر فروغ نسیم سے متعلق کہنا تھا کہ فروغ نسیم کہتے ہیں مجھ سے پارٹی نہیں سنبھالی جارہی، آپ پیچھے بیٹھ کر مہاجروں کو تباہ نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فروغ نسیم کی نظر میں فاروق ستار نہیں بلکہ پرویز مشرف اصل لیڈر ہیں۔

فاروق ستار کا بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

خیال رہے گذشتہ دنوں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نام نہاد رابطہ کمیٹی نے مجھے کنونیرکےعہدے سے فارغ کیا، کنوینرکا واحدعہدہ ہے جوالیکشن کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے، ہمیں بہت جلدی خود کومنظم کرنا ہوگا، ہم اپنے بنیادی نظریے پرقائم ہیں، کارکن کی حیثیت سے سب کومل کرکام کرنا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں