جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فیصل آباد : لیڈیز ٹرائی روم میں خفیہ کیمرہ، منیجر کا اعتراف جرم

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں ملبوسات کے مشہور برانڈ کےخواتین ٹرائی روم میں کیمرے لگانے کا معاملہ۔۔شاپ مینجر نے لیڈیز ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈنگ کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ٹرائل روم میں خفیہ کیمرے لگانے کے معاملے پر گرفتار مینیجر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کی حراست میں تفتیش کے دوران دکان کے مینجر فیاض نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے لیڈیز ٹرائی روم میں نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی ریکارڈنگ کر رہا تھا۔

ملزم فیاض نے بتایا کہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں کمپیوٹر سے ڈیلیٹ کردیا کرتا تھا، اس نے کوئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کی۔

پولیس ملزم مینجر فیاض اورسیلزمین رضوان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے دونوں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ سات فروری کو فیصل آباد کی پیپلزکالونی میں واقع معروف برانڈ کی ڈریس شاپ کے لیڈیز ٹرائی روم میں نصب خفیہ کیمرے پکڑے گئے تھے۔


مزید پڑھیں : ملبوسات کے ٹرائل روم میں کیمرا‘ مزید دو افراد گرفتار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں