جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کامیاب لوگ اورقومیں اپنی ناکامیوں سےسیکھتی ہیں‘ عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کامیاب لوگ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں میں انتخابی معرکہ میں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غلطیوں کا تجزیہ کرنے کے بعد ان پرقابو پا کر ہی مضبوطی آتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شکستہ دل لوگ کبھی اپنی قوت حاصل نہیں کر سکتے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کئی دہائیوں پر مشتمل انصاف کے لیے سیاسی جدوجہد میں کبھی مایوس نہیں ہوا، دوہزار اٹھارہ کا الیکشن ہمارا ہوگا۔


لودھراں میں ووٹرزنےاپنافیصلہ سنا دیا: مریم نواز 


خیال رہے کہ این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کی جیت پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ لودھراں کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے فیصلہ سنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ نے ایک لاکھ 13ہزار 827 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں