جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت کی ہرمہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری مسلح افواج ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے چوکس و چوکنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا، خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا، اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

پاکستان دہشت گردوں کےسامنے کبھی نہیں جھکے گا، خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف ریاستی سازشوں کا جواب دینا ہوگا،بھارت سمجھوتہ ایکسپریس میں42پاکستانیوں کے قتل پر انصاف دینے میں ناکام رہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن بھارتی سازش کا جیتا جاگتا ثبوت ہے، پاک افواج کو عوام کی بھرپور اور مکمل حمایت حاصل ہے، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کی قیمت اسکی زبان میں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے، ہماری افواج کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئےتیار ہیں، خرم دستگیر

خیال رہے گزشتہ دنوں وزیر دفاع خرم دستگیر نے سوات بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا تھا، جبکہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کےسامنے کبھی نہیں جھکے گا، پاک فوج کی بہادری اور بلند حوصلوں سے قوم مضبوط ہوئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں