اشتہار

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک مقابلے میں دل چسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر انگلش کپتان جوز بٹلر نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی. نیوزی لینڈ کے بلے بازوں‌ نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

کیویز لاٹھی چارج کے موڈ میں‌نظر آئے. گپٹل اور کپتان ولیمسن نے انگلش بولرز کی خوب درگت بنائی. کپتان لیمسن نے چار اور گپٹل نے تین چھکے رسید کیے اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے.

- Advertisement -

انگلش ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا. 14 کے مجموعی اسکور پر اسے جوئے روٹ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم پھر انگلش بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی۔

عمران طاہر سے بھارتی تماشائی کی بدتمیزی، نازیبا کلمات کسے

24 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے الیکس ہیلز کی وکٹ گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی. مڈل آرڈر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. کیویز نے نپی تلی بالنگ کی اور انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کو مقررہ اوورز میں 184رنز تک محدود رکھا.

ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم

واضح‌رہے کہ ٹورنامینٹ میں‌ آسٹریلیا تین میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ نے اب تک 2 میچز کھیلے، جس میں اسے ایک میں کامیابی ملی ہے۔

انگلش ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست ہوئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں