اشتہار

فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا پیپلز پارٹی کا مشن ہے، اور وہ وقت دور نہیں کہ جب فاٹا صوبے کا حصہ ہوگا اور اسے خطے میں مکمل نمائندگی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے ملک عمائدین سے ملاقات کی جس کے بعد 18 ملک عمائدین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ملاقات کے دروان آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ ملکی سرحدوں کے نگہبان تھے، فاٹا والوں نے دہشت گردوں کے زخم کھائے اور مزاحمت کی، انہیں اس وقت روزگار اور جدید اسپتال کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

فاٹا انضمام: اسلام آباد میں دھرنا ہوا تو پی پی شامل ہوگی، آصف زرداری

اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملیں یہ ان کا حق ہے، وزیرستان میں وانا سب سے خوبصورت علاقہ ہے، سازش کے تحت یہاں آگ بھڑکائی گئی اور امن تباہ کیا گیا۔

آصف زرداری نے  کہا کہ فاٹا کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے، فاٹا کے عوام کی خواہش ہے کہ اُن کے علاقے کو خیبرپختونخواہ میں ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سطح پر اٹھنے والی آواز کا ساتھ دیا ہے۔

فاٹا اور اسلام آباد سے سینیٹ کا انتخابی شیڈول روک لیا گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام ترقی چاہتے ہیں، انہیں جدید اسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔

خیال رہے گذشتہ دنوں آصف علی زرداری نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ آئندہ حکومت مخلوط بنے گی کسی کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہیں ملے گی۔

نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد میاں صاحب نے گریٹر پنجاب کی سیاست کی، حکومت نے میرے رکن قومی یا سندھ اسمبلی کو کوئی فنڈ نہیں دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں