بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لیبیا میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں، رقت آمیز مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 پاکستانیوں کی لاشیں خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں، پاکستانی سفیر اور میتوں کے ورثاء نے جسد خاکی وصول کیے۔

تفصیلات کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو لیبیا سے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا گیا جہاں دفتر خارجہ نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر شاہ جمال اور میتوں کے ورثاء نے جسد خاکی وصول کیے اور اپنے اپنے آبائی علاقے روانہ ہو گئے جہاں مرحومین کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ دو فروری کو لیبیا کے ساحل سے دور بحر متوسطہ کے علاقے میں روشن مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے والے خواہش مند افراد کی کشتی الٹ جانے کی وجہ سے 11 پاکستانی لقمہ اجل بن گئے تھے.

 


 یہ خبر پڑھیں : لیبیا میں مسافر کشتی الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 90 افراد ہلاک


 

کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجر خان سے تھا، ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل، سی پی او اسرار احمد عباسی نے متاثرہ خاندان کے گھروں پر جاکر انسانی اسمگلرز اور اُن کے ایجنٹس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں