اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بیس سال سےنواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش ہورہی ہے: مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھا کہ نواز شریف کو سڑکیں ‘ اسپتال اور سی پیک بنانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ جلسے میں انہیں سونے کا تاج بھی پہنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج سارا شہر جلسہ گاہ بنا ہوا ہے۔ مریم نوازنے کہا کہ جلسے میں آنے والوں کی بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے‘ انہوں نے جلسے میں آنے والوں کو اپنا سلام پیش کیا۔

انہوں نے شیخوپورہ کے شہریوںکو مخاطب کرکے سوال کیا کہ کیا نوازشریف کے ساتھ انصاف ہوا؟۔کیا آپ لوگ نوازشریف کی نااہلی کومانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میں آپ کی عدالت میں نوازشریف کامقدمہ لائی ہوں اور یہ مقدمہ صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے والے ہر شخص کا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اس کا مقدمہ ہے جو وزیراعظم بننے کے بعد اپنی مدت پوری نہیں کرسکا‘ تین بار صرف نواز شریف کے ساتھ ایسا ہوا، ایک بار بھی عوام نے انہیں نہیں نکالا، جب بھی نکالا ووٹ کی پرچی روکنے والوں نے انہیں نکالا۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نےوالدکےجنازےکوکندھادیناہوتووہ ملک آنہیں سکتا، اپنی بیماربیوی کی عیادت کےلیےجاناہوتووہ باہرنہیں جاسکتا۔یہاں منتخب وزیراعظم قبول نہیں کیا جاتا،نوازشریف سےعوام محبت کرتےہیں‘ 40سال سےاس محبت میں کمی نہیں آئی اضافہ ہی ہوتادیکھاہے۔

انہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت حاصل کرکےخدمت کرنےوالےکوہٹادیاجاتاہے۔ نوازشریف سڑکیں بناتاہے،اسپتال بناتاہے،سی پیک بناتاہے اور یہی سب کام کرنےکی سزانوازشریف کوہربارملتی ہے۔

شیخو پورہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نوازشریف کےسپاہی ہیں اورانکےجھنڈےکےنیچےجمع ہیں۔ان لوگوں نےبہت سےقرضوں کابوجھ ڈال دیاہے‘ نوازشریف کوکال کوٹھری میں ڈالنےکاقرضہ کون چکائےگا؟14ماہ اٹک میں قیدکرنےکاقرضہ کون چکائےگا؟‘ ہائی جیکنگ کیس جھوٹاثابت ہوا،کیاوہ 14ماہ واپس کرسکتےہو؟‘نوازشریف کوجلاوطنی برداشت کرنی پڑی کیاوہ7سال واپس کرسکتےہو۔

انہوں نے سوال کیا کہ 20سال سےمائنس نوازشریف کےفارمولےپرکام کرنےوالوں کوکیاملا؟‘نوازشریف کوان 20سال میں آپ کی محبت اورآپ کاعشق ملا۔انہوں نے اپنے ووٹر ز سے سوال کیا کہ کیا ووٹ کی پرچی کی عزت کراؤگے؟اپنی بہن کوپیچھےنہیں پاؤگے۔یہ جنگ لڑوں گی اورپیچھےنہیں ہٹوں گی۔

مریم نواز نے ایک بار پھر عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی جےآئی ٹی دیکھےگی واٹس ایپ پربنی جےآئی ٹی کی حیثیت کیاتھی‘جےآئی ٹی دیکھےگی کس نےکس کوگاڈفادراورچورکہااورکیوں کہا؟۔ انہوں نے معزز ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منصفوں کاسارازورمنتخب وزیراعظم اورووٹوں پرچلتاہے۔یہ زورآمروں پرنہیں چلتا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں