ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی ایس ایل تھری : ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : ایچ بی ایل پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب آج دبئی میں منعقد ہوگی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کے علاوہ ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ شروع ہونے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی نقاب کشائی آج بروز منگل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

 تقریب میں چھ ٹیموں کے کپتان اور پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی موجود ہوں گے، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شائقین کرکٹ کو پیغام دیا ہے کہ پی ایس ایل تھری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایونٹ کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اس کے علاوہ نوید اصغراور چھ ٹیموں کپتان ڈیرن سیمی، سرفراز احمد، شعیب ملک، عماد وسیم، برینڈن میک کولم اور مصباح الحق پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، تقریب میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت ٹیم مینجمنٹ بھی شرکت کرے گی۔

یاد رہے کہ چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 فروری کوعرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی، صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، اس کے علاوہ موسیقی کا شہزادہ شہزاد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،پاکستان سپرلیگ کا آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں مجموعی طور پر34میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں