اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہور: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ‘ 2 وکیل جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سیشن کورٹ میں وکلا کے دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان توقیر کی عدالت کے باہر وکلا کے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں رانا ندیم ایڈووکیٹ موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا وکیل اویس طالب ایڈووکیٹ میواسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے کاشف راجپوت نامی وکیل کو حراست میں لے لیا، وکیل پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب کا سیشن کورٹ میں فائرنگ کا نوٹس


وزیراعلیٰ پنجاب نے سیشن کورٹ میں فائرنگ سے 2 وکیلوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے فائرنگ کے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔


احاطہ عدالت میں فائرنگ، قتل کا ملزم اورپولیس اہلکار جاں بحق


خیال رہے کہ یکم فروری کو لاہور کی سیشن عدالت میں دن دھاڑے وکیل کے روپ میں عدالت آنے والے قاتلوں نے فائرنگ کرکے ملزم اور ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 12 دسمبر کو لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں