اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان کا نام واچ لسٹ میں آیا تو بینکوں پر مالی بوجھ پڑے گا: صدر نیشنل بینک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ چین میں برانچ کھولنے میں نان پرفارمنگ لونز رکاروٹ ہیں اور پاکستان کا نام واچ لسٹ میں آیا تو بینکوں پر مالی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک ہیڈ آفس کراچی میں اینالسٹ بریفنگ کے دوران مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدر نیشنل بینک سعید احمد کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردوں کی مالی معاونت کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی امریکی کوششیں کامیاب ہوگئیں تو پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر معاف کروائے گئے قرضے بیلنس شیٹ سے نکال دیں تو نیشنل بینک کی مالی پوزیشن تمام بینکوں سے اچھی ہوجائے گی جبکہ یہی نان پرفارمنگ لونز چین میں برانچ کھولنے میں رکاوٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک برانچوں کے ذمہ داروں سے واٹس ایپ پر رابطے میں رہتا ہوں۔ پینشن فنڈ کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، پینشن فنڈ کیس میں پڑنے والے مالی بوجھ کو مختلف طریقوں سے مینیج کرلیں گے۔

سعید احمد نے مزید بتایا کہ پاکستان پوسٹ، اومنی، جاز کیش اور ٹیلی نور سے معاہدے کیے ہیں۔ عوام پاکستان پوسٹ سے پیسے بھیجیں اور ہمارے اے ٹی ایم سے کیش نکال لیں۔

مالی نتائج کے مطابق نیشنل بینک نے سنہ 2017 میں 23 ارب روپے کا خالص ریکارڈ منافع کمایا اور این بی پی کے بورڈ نے 2017 کے مالی نتائج کی منظوری دے دی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں