جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد : شادی سے انکار، باپ نے بیٹی کو ذبح کرکے خود کشی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : ایک ہفتہ قبل خود کشی قرار دے کر دفنائی جانے والی لڑکی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، شادی سے انکار پر گھر والوں نے ہی موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے والد اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں انیس سال کی ثوبیہ کو ذبح کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایبٹ آباد کے علاقے گلی بہن کے مقام پر ایک ہفتہ قبل انیس سال کی لڑکی نے مبینہ طور پر گلے پر چھری پھیر خود کشی کی تھی۔

لڑکی کے گھر والوں نے اسے خودکشی کا رنگ دے کر تدفین کردی، ڈی آئی جی ہزارہ نےشک کی بنا پر مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست کی جس کے بعد عدالتی حکم پر کارروائی ہوئی تو ساری صورتحال واضح ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقیقت سامنے آئی کہ مقتولہ ثوبیہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر والے لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر کہیں اور کرنا چاہتے تھے، جس پر اسے اعتراض تھا، اہل خانہ نے ثوبیہ کے انکار پر اسے موت کی نیند سلا دیا اور واقعے کو خود کشی کا رنگ دے دیا، والد اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں