منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاناما میں پکڑے جانا والا باہرکی لابی سے مدد لے رہا ہے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما میں پکڑے جانا والا باہرکی لابی سے مدد لے رہا ہے، یہ وہی جماعت ہے جو فوج کو بدنام کرنے کیلئے ڈان لیکس لائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 1973 کے آئین میں ن لیگ نےخفیہ طریقے سے ترمیم کی ، ن لیگ کی طرف سے کس نے شرارت کی اب تک پتہ نہیں چلا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے تھے کہ کسی کو معلوم نہیں ہوگا، بات اسلئے سامنے نہیں آئی کیونکہ بڑی منصوبہ بندی سے کی گئی تھی، قوم بھولے گی نہیں، ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کا قوم انتظار کررہی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاناما میں پکڑے جانا والا باہرکی لابی سے مدد لے رہا ہے، ڈان لیکس میں پاکستانی فوج کو وہی کہا گیا تھا جو بھارت کہتا ہے،نوازشریف نے مودی سے خفیہ میٹنگ فوج سے بچنے کیلئے کی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ غریب اور دکھی لوگوں کے لیے یہ ملک بنا تھا، پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا، پاکستان ایک بار پھر اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔


مزید پڑھیں : پوری ن لیگ جانتی ہے کہ نوازشریف چورہیں، عمران خان


عمران خان نے کہا کہ ملک پیچھے جارہا ہے ، کرپٹ نظام کی وجہ سے نوکریاں نہیں، لوگ نوکریاں ڈھونڈنے باہر جاتے ہیں اور راستوں میں مرجاتے ہیں، اللہ نے ہمیں انسانوں کی خدمت کے لیے پیدا کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں عدالت طاقتور کو سزا دیتی تھی تو کوئی یہ نہیں کہتا تھا کہ مجھے کیوں نکالا، انگریزوں نے تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی بنائی اور انصاف کی وجہ سے جب برکت آئی تو مسلمانوں نے دنیا پر حکومت کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں