اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرلیا، جے پی سنگھ کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیکڑوں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےبار بارمتنبہ کرنے کے باوجود بھارتی اشتعال انگیزی جاری ہے، بھارت کا یہ جارحانہ رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور افراد زخمی ہوئے، بھارت نے 2017 میں 1970 مرتبہ اور2018 میں 335 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔


مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید ،3 زخمی


ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اب تک بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے17شہری شہید اور65 زخمی ہوئے، ترجمان دفترخارجہ نے متنبہ کیا کہ بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے باز رہے، ترجمان نے پاکستان کے مبصر مشن کو ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری کا جائزہ لینے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں