اشتہار

لندن میں مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم میں 40فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : لندن میں گزشتہ ایک سال کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم میں چالیس فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں مسلمانوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا، مئیر لندن کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2018 تک گزشتہ ایک سال کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت پرمبنی جرائم چالیس فیصد بڑھ گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2016 میں  مسلمانوں کیخلاف جرائم کی تعداد 1205 تھی جبکہ 2017 میں 1678 نفرت پر مبنی جرائم رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے مسلمانوں کیخلاف بہت سے جرائم رپورٹ ہی نہیں ہوتے، مسلمانوں کے خلاف واقعات کی تعداد جاری اعداد و شمار سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

مئیرصادق خان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت پرمبنی جرائم میں ملوث افراد کوسخت سزا کا سامنا کرنا ہوگا، ایسے جرائم کے ذمہ داروں کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی ہے، لندن مختلف قوموں، مذاہب اور کلچر کا شہر ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ، امریکا اور مختلف یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پرستی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، برطانوی ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ اس نسلی شدت پرستی کا نشانہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر اقلیتی گروہ جیسے یہودی، مہاجرین اور ہم جنس پرست افراد بھی بن رہے ہیں۔

لندن کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ نفرت پرستی کے ان واقعات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات پر عمل کر رہے ہیں۔


.خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں