بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، قومی سلامتی کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عوام کے مفاد میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے اقدامات تیز کئےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطے اور عالمی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی، اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے روس کے دورہ پر بریفنگ دی.

خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان روس باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہشمند ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا.

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے، پاک افغان سرحدپر بارڈر مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ اہمیت کا حامل ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے اقدامات تیز کئے جائیں.

کمیٹی کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ بھارتی جارحیت کامقصد مقبوضہ کشمیرسے د نیاکی توجہ ہٹانا ہے، اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں