اشتہار

پاکستان سے تعلقات منتقطع نہیں کر رہے، ایلس ویلز

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان سے تعلقات ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں، انتہا پسند تنظیموں کیخلاف پاکستان سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے استحکام کے لئے بہت اہم ہے، جنوبی ایشیا کے لئے حکمت علمی کا مقصد پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرنا ہے، پاکستان کے مفادات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا وجودہ صورتحال میں یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان سے تعلقات ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ انتہا پسند تنظیموں کیخلاف پاکستان سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات میں طالبان کی شرکت کے معاملے کوبھی آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز کمانڈرامریکی سینڑل کمانڈجنرل جوزف کا کہنا تھا کہ کہ امن کی بحالی کے لئے پاکستان سے بات چیت میں مثبت اشارے ملتے ہیں۔پاکستان نے جوخوش آئند اقدامات کئے ان سے ظاہر ہے کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے۔


مزید پڑھیں :  پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق خدشات دور ہو رہے ہیں: جنرل جوزف


جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ پاکستان کوساتھ لے کرچلنے کی کوششیں کام آرہی ہیں، پاکستان پرواضح کردیا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں، پاکستانی حکومت سےروزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے براہ راست ملاقاتیں ہورہی ہیں، جس کا مقصد پاکستان سے اچھے اورمضبوط تعلقات قائم رکھنا ہے، امید ہے پاکستان سے بہت جلد تعلقات معمول پرآجائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں