اشتہار

ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کئی قوتوں کا گماں تھا کہ مسلم لیگ (ن) منتشر ہوجائے گی لیکن جتنے فیصلے ہمارے خلاف آرہے ہیں اس سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سازش کرنے والی قوتوں کا گمان تھا کہ (ن) لیگ کی مقبولیت میں بھی کمی آئے گی لیکن لوگ دیکھ رہے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی، نا انصافی ہورہی ہے۔

سی پیک پراجیکٹس پرکام کرنے والے چینی ہمارے مہمان ہیں‘ احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر کوئی حرف نہیں لایا جاسکتا، جمہوری حکومت کے خلاف سازش اور کوششیں ایک ایک کر کے ناکام ہورہی ہیں، ہمارے خلاف فیصلوں سے ہمارا ہی گراف بڑھ رہا ہے، تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اور سنگ میل عبور کر رہا ہے، مقررہ وقت پر انتخابات کرانے کی طرف بڑھ رہے ہیں، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی، یہ چیزیں ملک کو ایک مضبوط اور مستحکم جمہوری ملک بنانے کی نشانی ہے جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ اور معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

پارٹی میں جاری باہمی تنازعات سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مسلم (ن) کے سینئر رکن ہیں، اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اُنہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی تو اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں