ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فیصل واوڈا کی ایم کیوایم کے حوالے سے پیش گوئی درست نکلی، ایک ماہ قبل ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے سینیٹ کی ساری نشستیں بیچ دی ہیں، تاہم فروغ نسیم جیت سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے ایک ماہ قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی.

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ایم کیوایم نے اپنی ساری نشستیں فروخت کردیں ہیں، اگر ایم کیوایم کی طرف سے کوئی جیتا بھی تو وہ فروغ نسیم ہوں گے، رہنما پی ٹی آئی نے یہ پیش گوئی9جنوری کو کی تھی۔

واضح رہے کہ نو فروری کو فیصل واوڈا نے فاروق ستار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے دعوے میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹ کی چار نشستیں فروخت کردی ہیں اورعامر خان کو اس ڈیل کا پتہ چل گیا تھا۔


مزید پڑھیں: فاروق ستارنے سینیٹ کی چارنشستیں فروخت کردیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ


ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں ہونے والا اختلاف سب محض ڈرامہ اور تماشہ ہے، سربراہ ایم کیو ایم نے سینیٹ کی سیٹوں کا جو سودا کیا ہے اس کا خریدار کوئی اورنہیں پیپلزپارٹی ہے، ایم کیوایم کی چار سیٹیں کوڑیوں کے دام پیپلزپارٹی کو ہی ملیں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں