اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلےغلط ہوں تو مشرقی پاکستان بنتا ہے، ووٹ پرنوازشریف اور نوٹ پرقائداعظم چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے ایک بارپھرعدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سازشوں کا سلسلہ بند ہوناچاہیئے۔عدالتی فیصلےغلط ہوں تو مشرقی پاکستان بنتاہے۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ریاست پراپنی انا کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے، توسیع نہیں دینی چاہیئے۔ ملازمتوں کی توسیع نے ملک کو کمزورکیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ پرنوازشریف اورنوٹ پرقائداعظم چلے گا۔
مزید پڑھیں : ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، کیپٹن(ر) صفدر
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کیپٹن(ر)صفدر نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، مشرف نے نواز شریف کو نکالنے کی کوشش کی ، نواز شریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے۔
کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ تعیناتیاں ہوتی رہتی ہیں لیڈرہمیشہ رہتا ہے ریٹائرڈ نہیں ہوتا، گریڈ21 اور 22 کے افسران3 سال بعد ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں۔
اس سے قبل انکا کہنا تھا کہ 70 سال میں بدترین انتقام دیکھ رہاہوں، عوام سمجھتے ہیں نوازشریف سےانصاف نہیں ہورہا، نوازشریف کوہائی جیکر بنا کر اٹک جیل میں بند کیا گیا، دیکھتے ہیں مؤرخ اس فیصلے پر کیا لکھے گا۔