بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا: عہد حاضر کے ممتاز فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے کیریر کا 600 گول اسکور کرکے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرکے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بارسلونا اور اٹلانٹیکو میڈرڈ کے درمیان ہونے والے کانٹے دار مقابلے میں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے فری کک پر گول داغ کر اپنا نام 600 گولز کرنے والے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں  درج کروا لیا۔

اپنے ناقابل یقین کیریر میں وہ بارسلونا کی طرف سے 539 اور اپنی قومی ٹیم کی جانب سے 61 گول اسکور کر چکے ہیں۔ گول پوسٹ سے 30 یارڈ کے فاصلے سے لگائی جانے والی میسی کی جادوئی کک نے ان کی ٹیم کو اس سخت مقابلے میں ایک صفر سے کامیابی دلائی۔ اس منظر کو اسٹیڈیم میں موجود نوئے ہزار تماشائیوں نے براہ راست دیکھا۔

- Advertisement -

دل چسپ امر یہ ہے کہ وہ اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے لگاتار تین میچوں میں اپنے بائیں پاﺅں کی کک سے گول اسکور کرچکے ہیں۔ اسی باعث تجزیہ کار ان کے بائیں پاﺅں کو سونے کا پاﺅں کہتے ہیں۔

میچ کے بعد اٹلانٹیکو میڈرڈ کے یوروگوائے سے تعلق رکھنے والے معروف کھلاڑی ہوزے ماریا گیمز نے میسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میسی کا تعلق تو کسی اور ہی سیارہ سے ہے، کبھی کبھار انھیں روکنا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔‘

یاد رہے کہ میسی ارجنٹیا کی قومی ٹیم کے کپتان اور اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ان کا موازنہ پرتگال کے کرسٹینا رونالڈو کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ دونوں ہی کھلاڑی دنیا کے عظیم ترین فٹ بالرز کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ سب سے زیادہ گول کرنے کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریا کے جوزف بیکان کے پاس ہے۔


بارسلونا کے اسٹرائیکرلائنل میسی کیلئے بہترین فٹبال پلئیر کا ایوارڈ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں