پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کےسابق وزیراعظم کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کٹھمنڈو: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے سابق وزیراعظم پشپا کمال دھال پراچندا نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق نیپالی وزیراعظم پشپا کمال دھال پراچندا نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور نیپال کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

نیپال کے سابق وزیراعظم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورے کے حوالے سے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشپا کمال دھال کو ان کی جماعت کی کامیابی اور جمہوری عمل کا حصہ رہنے پر مبارکباد دی۔


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیپالی ہم منصب سے ملاقات


خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے نیپالی ہم منصب کھدگا پرساد شرما سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پرسیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں