دبئی : پاکستان سپر لیگ کا میلہ ایک مرتبہ پھر سے دبئی میں سجنے جارہا ہے، آج دفاعی چیمپیئنز پشاور زلمی اور ڈیبیو سیزن کھیلنے والی فرنچائز ملتان سلطانز مدمقابل ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرا مرحلہ کا آج سے دبئی میں شروع ہوگا، دفاعی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی آج ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
زلمی کیلئے ابتدائی میچ کی شکست کا بدلہ لینے کا یہ سنہری موقع ہے، چیمپیئن ٹیم کی بیٹنگ لائن کافی مضبوط ہے جبکہ ملتان سلطانز کی بولنگ ہو یا پھر بیٹنگ چلنے پر آئے تو تھمنے کا نام نہیں لیتی ۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 5 میں سے 3 میچز میں فتح حاصل کرکے پہلے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی بھی 5 میں سے 3 میچز جیت کر تیسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیموں کے میچ کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پوزیشن کی جنگ چھیڑ دیں گا۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں۔
پشاور زلمی
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں
ملتان سلطانز
پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس سپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔