ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے نجم سیٹھی کو کراچی میں عالمی کرکٹ میچز کرانے کا بھی اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو کراچی میں عالمی کرکٹ میچز کرانے کا بھی اشارہ دے دیا جبکہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کےانتظامات پر وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاوس میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور ان کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پی ایس ایل فائنل کے انتظامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلیٰ سندھ نےاسٹیڈیم کی تیاری اور سیکیورٹی سے نجم سیٹھی کو آگاہ کیا۔

وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا، پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کی ذاتی دلچسپی سے پی ایس ایل فائنل یقینی بنا ہے، سندھ حکومت نے پی ایس ایل فائنل کے اچھے اقدامات کیے۔

جس پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ میرے شہر، میرے صوبے کے عوام کے وقار کی بات ہے، ہم مثالی انتظامات کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نجم سیٹھی کو کراچی میں عالمی کرکٹ میچز کرانے کا بھی اشارہ دے دیاہے۔

گذشتہ روز نجم سیٹھی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورے کیا اور پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔


مزید پڑھیں : پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا: نجم سیٹھی


اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہیں، کسی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں، انتظامات سے بھی مطمئن ہوں۔

اس سے قبل بھی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ  کہ سندھ حکومت پی ایس ایل فائنل کیلئے بھرپورتعاون کررہی ہے، پی ایس ایل کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہوگا، کراچی میں میچ کرانے سے دنیا کو امن کا پیغام جائیگا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری کا رنگارنگ ایونٹ دبئی میں جاری ہے، سنسنی خیز مقابلوں میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی شریک ہیں۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کئے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی نیشنل اسٹیڈیم  فائنل کرایا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں