اشتہار

ماہ فروری : 26 افراد قتل، شہری ڈھائی ہزار سے زائد موبائل فون سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قتل، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان شہر قائد کی پہچان بن گیا، فروری کے اٹھائیس دنوں میں چھبیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ماہ فروری کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران26افراد کو مختلف وارداتوں میں موت کی نیند سلا دیا گیا۔

اس کے علاوہ دو افراد کو اغوا اور دو تاجروں سے بھتہ وصول کیا گیا۔ شہر کراچی اسٹریٹ کرمنلز کی جنت بن گیا، شہریوں کی جان اور مال محفوظ نہیں۔

- Advertisement -

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق صرف فروری میں دو ہزار پانچ سو بیاسی موبائل فونز چھینے گئے یا چوری ہوئے، ساڑھے انیس سو شہری موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے۔

ایک سو ایک افراد سے گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں، چھینے گئےچار سو بیالیس موٹرسائیکلیں، چھیالیس گاڑیاں اور ایک سو آٹھ موبائل فونز برآمد  ہوئے۔

 ان28 دنوں میں قانون کے نفاذ کے لئے پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کے حوالے سے متعلقہ حکام کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں