اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان اپنی سرزمین سےدہشت گردی کےخاتمے کے لیے پرعزم ہے‘ تہمینہ جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب اتحادی ہیں، دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں سے القاعدہ کا خاتمہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف خطے کا مشترکہ اقدام پاکستان کی بنیادی حکمت عملی ہے۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب اتحادی ہیں، دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں سے القاعدہ کا خاتمہ کیا۔

سی پیک کے حوالے سے تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے ممالک کو جوڑنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں اس بات کا بھی امکان ہے وہ امریکی نائب صدارتی معاون اور امریکی قومی سلامتی کونسل کی ڈائریکٹر لیزا کرٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ امن کے لیے بنائے گئے امریکی ادارے کے ماہرین سے بھی خطاب کریں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں