ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فاٹا کا باصلاحیت باؤلرشاہین آفریدی، ویڈیوز دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان باصلاحیت باؤلر شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کا عمدہ اسپیل کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ نہ صرف شائقین بلکہ کراچی کنگزکے صدر کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا بیسواں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین دبئی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کی عمدہ بیٹنگ جاری تھی کہ قلندرز کے کپتان نے حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے 16واں اوور شاہین شنواری کو دیا جو کامیاب تجربہ ثابت ہوا۔

فاٹا کے باصلاحیت نوجوان باؤلر نے اپنے پہلے اور اننگز کے پندرہویں اوور کی تیسری گیند پر  شعیب ملک چوتھی بال پر روس وائٹ اور چھٹی پر سیف بدر کو پویلین کی راہ دکھائی

بعد ازاں شاہین آفریدی نے اننگز کے اٹھارویں اور انیسویں اوور میں سہیل تنویر اور  انیسویں میں محمد عرفان کو آؤٹ کیا۔

شاہین آفریدی نے 3.4 میں ایک میڈن اوور پھینکا اور ٹوٹل چار رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے فاٹا کے باصلاحیت باؤلر کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر  شاباش دی اور کہاکہ ’چمپئن نے لاہور قلندرز اور مداحوں کو بالآخر خوشی دی جس کی وجہ سے اُن کے چہروں پر مسکراہٹ بھی آئی‘۔

معروف پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’شاہین آفریدی کی شکل میں ایک نئے اسٹار نے جنم لیا، سترہ سالہ نوجوان باؤلر نے 22 گیندوں میں سے 18 میں کوئی رن نہیں دیا اور پانچ وکٹیں حاصل کیں جو ناقابلِ یقین کاررنامہ ہے‘۔

شاہین آفریدی  پس منظر

باصلاحیت نوجوان کی عمر صرف سترہ برس ہے اور وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرتے ہیں، شاہین آفریدی نے گزشتہ برس انڈر 19 کا ورلڈکپ کھیلا اور انہوں نے 2017 میں کھیلے جانے والے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کے ساتھ ڈبیو کیا اور سلطانز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو ایڈیشن میں مختلف فرنچائز میں منتخب ہونے والے باصلاحیت کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، جن میں حسن علی، شاداب خان، رومان رئیس، عثمان شنواری، فخر زمان، محمد نواز، محمد اصغر  شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے بیسویں اور اپنے ساتویں میچ میں 6 وکٹوں سے پہلی فتح حاصل کی، کپتان برینڈن میکولم نے 31 رنز کی ناقابل شسکت اننگز کھیلی۔


 خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں