اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

شہر کو اس کے چوکیداروں نے ہی لوٹا ہے: مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے لڑائی کے دعویداروں نے سینیٹ انتخابات میں سودا کیا، شہر کو اس کے چوکیداروں نے ہی لوٹا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے حقوق کے دعویداروں نے سینیٹ میں سودی بازی کی، ایک جماعت کی سربراہی کے لیے لڑنے والے شہر میں پانی کے لیے کیا لڑیں گے۔

سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ سینیٹ الیکشن میں من پسند امیدواروں کے انتخاب سے متعلق لڑائی کے بجائے اگر شہر میں پانی کے لیے لڑتے تو آج عوام کو پانی خریدنا نہیں پڑتا۔

- Advertisement -

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ‏اگر میرے دور میں سڑکیں، انڈر پاس، انفرا اسٹرکچر اور اسپتال نہ بنائے گئے ہوتے تو آج اس شہر کا کوئی پرسان حال نہ ہوتا، اس شہر کو لاوارث سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں، ہم ان کے وارث ہیں اور اپنے لوگوں کے حقوق کا سودا کرنے کے بجائے جان دینے کو فوقیت دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان کراچی کے لیے پی ایس پی سے بہتر اور کوئی آپشن نہیں ہم ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہمارے دور میں منقطع ہوا تھا۔

سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

خیال رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ آج کراچی کے والدین اپنے بچوں کو زہریلا پانی پلانے پر مجبور ہیں، والدین کو سوچنا پڑتا ہے کہ بچوں کو صاف پانی پلائیں یا روٹی کھلائیں، کراچی میں تمام لوگ منرل واٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بد خواہ چاہتے ہیں کہ عوام بٹے رہیں، 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر اور عوام دنوں ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں