اشتہار

چیئرمین سینیٹ ایسا امیدوار ہو جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو: فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ رضا ربانی کو چیئرمین بنایا جائے تو مسلم لیگ ن بھی حمایت کرے گی۔ ایسا امیدوار ہونا چاہیئے جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے 4 رکنی وفد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف کے ساتھ ان کے رفقا اور اتحادی نمائندے بھی تھے۔

ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رضا ربانی کو چیئرمین بنایا جائے تو مسلم لیگ ن بھی حمایت کرے گی۔ ایسا امیدوار ہونا چاہیئے جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب 2 سیاسی جماعتیں بات کرتی ہیں تو اور بھی معاملات پر ہوتی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رابطوں کا ایک مستقل فورم ہونا چاہیئے۔ ’ہم نے نواز شریف کی بات سنی اور تجاویز دی ہیں۔ ہمارے اور ان کے خیالات میں ہم آہنگی ہے‘۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سندھ کے شہری علاقوں میں گلے شکوے بھی کیے۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے ہماری سیٹیں کم ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر احتجاج اور جلسے بھی کریں گے۔ ’کراچی میں ہی 9، 9 لاکھ اور 6، 6 لاکھ کا بھی حلقہ ہے۔ ’کراچی میں ایم کیو ایم کو بھی ڈی فرنچائز کرنے کی سازش کی گئی ہے‘۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹرز میں تفریق نہیں کرتا، اختلاف کے باوجود ساتھ لڑے۔ سینیٹ چیئرمین پر مشترکہ حکمت عملی کے لیے خالد مقبول سے بات کی ہے۔ میاں صاحب سے جو بات ہوئی اس میں صرف رضا ربانی کا نام سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی پر اعتماد اور بھروسہ ہے۔ نواز شریف اور ہم نے بھی رضا ربانی سے ہٹ کر کسی نام پر بات نہیں کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں