جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

امام کعبہ کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب نے کہا کہ امت مسلمہ میں پاکستان کی خصوصی اہمیت ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے، باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں ملک امت مسلمہ کی بہتری، امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یہ پڑھیں: پاکستان سعودی عرب والوں کادوسرا گھر ہے ،امام کعبہ

واضح رہے کہ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حکمران پاکستان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سعودی عرب والوں کا دوسرا گھر ہے، ہم ہر طرح سے متمنی ہیں کہ پاکستان دن رات ترقی کرے۔

خیال رہے کہ امام کعبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں، حکومت، عوام اور پاک افواج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، سعودی سفیر اور جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سمیت علمائے کرام نے لاہور ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشلمیڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں