جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، صادق سنجرانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، بلوچستان کے عوام آپ کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلی فون کرکے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی، ٹیلیفونک گفتگو میں میر صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخاب میں حمایت کرنے پر کہنا تھا کہ بلوچستان کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پر صوبے کے عوام عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پرابھرے ہیں، صادق سنجرانی نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کی ہیں ان پر انشاءاللہ پورا اتروں گا۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کے انتخاب سے وفاق مضبوط ہوگا۔


مزید پڑھیں: میرصادق سنجرانی، شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک


بلوچ سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا انتخاب وفاقِ پاکستان کو تقویت بخشے گا۔ آج کے دن ہم بلوچ عوام اور وفاقِ پاکستان کیلئے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے  کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں