جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹینس میں‌ بڑا اپ سیٹ: سابق عالمی نمبرون نواک جوکووچ کو غیرمعروف کھلاڑی سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: ٹینس کے سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو انڈین ویلز میں غیرمعروف جاپانی حریف کے ہاتھوں‌ شکست ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے ممتاز کھلاڑی نواک کو اس وقت ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنے کرنا پڑا، جب عالمی رینکنگ میں‌ 109 نمبر کے کھلاڑی ٹیرو ڈینیل نے انھیں انڈین ویلز کے دوسرا رائونڈ سے باہر کر دیا۔

کیلی فورنیا میں جاری انڈین ویلز ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک نواک یوکووچ کا ٹکراؤ جاپان کے غیر معروف کھلاڑی ٹورا ڈینیل سے ہوا۔ صحت یابی کے بعد ٹینس کورٹ میں قدم رکھنے والے نواک سے عمدہ پرفارمینس کی توقع کی جارہی تھی، مگر وہ توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں پیش کر سکے۔

پانچ مرتبہ ایونٹ چیمپیئن اور بارہ گرینڈ سلیم اپنے نام کرنے والے سربیا کے اس معروف کھلاڑی کو دو ایک سے غیر متوقع شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ جنوری میں نواک یوکووچ انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے تھے۔ انھیں کہنی کی انجری کی وجہ سے 2017 میں بھی چھ ماہ کے لیے کورٹ سے دور رہنا پڑا تھا۔ حالیہ شکست کے بعد محسوس ہوتا ہے، جیسے وہ اب بھی پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے۔

شکست کے بعد نواک نے تسلیم کیا کہ وہ شدید دباؤ میں تھے اور انھیں محسوس ہورہا تھا کہ وہ اپنے کیریر کا پہلا بڑا میچ کھیل رہے ہیں۔

گو نواک ٹورنامینٹ سے باہر ہوگئے، مگر ان کے روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ تیسرے راؤنڈ میں جگہ بناچکے ہیں۔


راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں