اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ان کی جگہ سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس میں عہدوں سے متعلق غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ مائیک پومپیو کو وزارت کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کر لیا جو سی آئی اے کے موجودہ سربراہ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول ٹیچرز کومسلح کرنے کی تجویز دے دی

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عہدے سے برطرف کیے جانے والے ریکس ٹلرسن ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر ترین رکن تھے علاوہ ازیں گینا ہیسپل ’مائیک پومپیو‘ کی جگہ سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی پہلی خاتون سربراہ مقرر ہوں گی۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے پر میرے ریکس ٹیلرسن سے اختلاف ہوئے تاہم انہیں ہٹانے کا فیصلہ میرا اپنا ہے، مائیک پومپیو اس عہدے پر بہترین کام کریں گے، البتہ ریکس ٹلرسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں عمدہ خدمات انجام دیں۔

ملٹری پریڈ: امریکی افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مہلت مانگ لی

ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی سربراہی کے لیے مائیک پومپیو کی جگہ پر ان کی ڈپٹی گینا ہاسپل لیں گی۔گینا ہاسپل اس عہدے پر آنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افریقا سے واپس آتے ہی سامنے آیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں میں ہونے اس تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے سے گریز کیا البتہ ان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ فیصلے سامنے آئیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں