بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی ایس ایل فائنل : کراچی کی قسمت جاگ گئی، انتظامات کیلئے21کروڑمنظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے فائنل کے دوران شہر کو پودوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے فائنل کے انتظامات کے لیے 21 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور شاہراہوں کی مرمت کے لیے ساڑھے 13 کروڑ جبکہ امن و امان اور دیگر انتظامات کے لیے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

وزارت اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو فنڈز کی فوری فراہمی اور شہر کو نہایت ہی خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنادیا ہے۔ 23 مارچ سے شہر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پودوں سے سجانے کی ہدایت کی دی گئی ہے، شہر کراچی 23 مارچ سے 25 مارچ تک سجا رہے گا۔

وزیر اعلیٰ نے 210 ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی ہے جس میں 75 ملین روپے سے ٹرانسپورٹ کے انتظامات، پارکنگ ایریاز کی بحالی اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

یہ فنڈ ڈی آئی جی ساؤتھ، کمشنر کراچی استعمال کریں گے۔ بقایہ 135 ملین روپے سے سوک ورک، جنریٹرز کو کرائے پر لینے، باغبانی، سجاوٹ، پارکنگ ایریاز اور راستوں کو خوبصورت بنانا ہے۔

یہ فنڈ کے ایم سی میئر کراچی کی منظوری سے استعمال میں لائے گی۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل پرحکومت کا شٹل سروس چلانے کا اعلان


خیال رہے کہ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر 300گاڑیوں پرمشتمل شٹل سروس چلائی جائے گی، شٹل سروس کےسینتالیس سینٹرزہوں گے۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں


انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے نوجوان پی ایس ایل فائنل کو انجوائے کریں میں ان سے تفریح کا موقع چھیننا نہیں چاہتا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریاز میں واش روم اور پینے کے پانی کی سہولتیں ہونی چاہئیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں