اشتہار

ضیاء دورکی پیداوارنوازشریف ملک میں انتشار چاہتے ہیں، مولابخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی طور پر ضیاءالحق کے دور میں پیدا ہوئے، ان کی سیاست پاکستان کے خلاف ہے وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف احتساب کانعرہ لگایا اور آج جب احتساب کارخ ان کی طرف ہوگیا تو وہ قومی اداروں کو گالیاں دے رہےہیں، احتساب تو ان کی خواہش تھی اب ہورہا ہے تو چیخ  کیوں رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاسی طور پر ضیاءالحق کے دور میں پیدا ہوئے، میاں صاحب کے پیر ضیاءالحق نے جمہوری عمل روک کر ہمیں سزائیں دیں، میاں صاحب کے ساتھ اگرزیادتی ہوئی ہے تو اس کا بھی فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اپنے آپ کو پاکستان کا چیمپئن اور نواز لیگ خود کو ملکی سلامتی کی ٹھیکیدار سمجھتی ہے، حالانکہ میاں صاحب کے رویے سے ملک کو خطرہ ہے، اسی رویے کی وجہ سے وہ وزیراعظم کی کرسی سے اترے، میاں صاحب کو صوبوں سے دشمنی لے ڈوبی۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف قانونی محاذ پرجنگ ہار چکے، ان کی سیاست پاکستان کےخلاف ہے، وہ سیاست میں خود کش بمبار بن چکے ہیں، میاں صاحب آپ نے بہت کچھ بویا، ابھی صبرکریں بہت کچھ کاٹنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے آج تک ایسا کوئی لفظ نہیں کہا کہ جس سے پارٹی کارکنان مشتعل ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں