کراچی : بندرگاہ پر دو مال بردار بحری جہاز ٹکرا گئے، جہازوں پر لدے برآمدی سامان کے کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے جس کے بعد پورٹ پر کام بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر کنٹینروں سے لدے دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دس سے بارہ کنٹینرز سمندر میں جاگرے۔
حادثہ کیماڑی میں ساؤتھ ایشین ٹرمینل پر برتھنگ کے دوران پیش آیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں جہازبرآمدی سامان لے کر برتھ کی طرف آرہے تھے۔
حادثے کے بعد کچھ کنٹینرز سطح آب پر رہے تو کچھ سمندر کی تہہ میں جالگے، کے پی ٹی حکام کے مطابق ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کنٹینرز کو بحری جہاز سے اٹھا کر پورٹ پر رکھنے والی کرینوں کو نقصان سے بچالیا جبکہ اس دوران کئی کنٹینٹر نکال لیے گئے۔
مزید پڑھیں: امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا،
دساہلکار لا پتہ
کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی کس جہاز کے کپتان کی تھی اس بات کا تاحال تعین نہ ہوسکا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔